سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں وقاص میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی تقریب

پیر مئی 15:23

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں وقاص میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل ..
(رپورٹ۔ریاض نمائندہ خصوصی حافظ عرفان کھٹانہ ) ریاض میں وقاص میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی شکیل الرحمن کھٹانہ(ڈائریکٹر موبائیلی ٹیلی کام سعودی عرب)) ،سابق وزیر صحت آزاد جموں و کشمیر سینئر رہنما تحریک انصاف رفیق نیئر کے صاحبزادے عتیق نیئر، اعزازی مہمان سابق سینئر وائس چیئر مین پی وائی او ایم پرویز کھٹانہ،سینئر رہنما پی پی پی پرویز گورسی، سفیر گورسی،سینئر رہنما پی پی پی سعودی عرب جہانگیر بدر اور شہزاد چوہدری تھے۔

فائنل میچ پاک الیون اور رائٹ کو کے مابین کھیلا گیا ۔

(جاری ہے)

پاک الیون نے اعلی کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میچ جیت لیا پاک الیون کے کپتان محمد بلال نے کہا کہ فائنل میچ کی جیت پر اپنی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں سب دوستوں نے بھر پور محنت اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا انتظامیہ ٹیم کے اور بالخصوص فرینڈز کلب کے اونر شبیر گورسی اور فاطمہ بیکری کے اونر محمد احتشام کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے کامیاب ٹورنامنٹ آرگنائز کیا ہم امید کرتے ہیں آئندہ بھی ایسے ٹورنامنٹ آرگنائز کرتے رہیں گے رنراپ ٹیم کے کپتان ذاکر خان نے کہا کہ ہماری ہار کی وجہ ناقص فیلڈنگ تھی آئندہ امید کرتا ہوں کہ ہم اپنی فیلڈنگ لائن کو بہتر کر سکیں فائنل میچ کے اختتام پر ایم پرویز کھٹانہ نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے عتیق نیئر اور پرویز گورسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ایسے ٹورنامنٹ ہوتے رہنے چاہیے جس سے پیار و محبت اور بھائی چارہ کو فروغ ملتا ہے تقریب کے مہمان خصوصی شکیل الرحمن کھٹانہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلیں ہمیں صبر و تحمل اور امن کا درس دیتی ہیں آج کی اس خوبصورت دیکھ کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں پاک وکشمیر انڈیا اور بنگلہ دیش کے تمام شائقین کرکٹ کو خوش آمدید کہتا ہوں یہ سب کھیل کی بدولت ہے پاکستان ،کشمیر،،انڈیا اور بنگلہ دیش کے تمام شائقین ایک جگہ پہ اکٹھے ہوئے ہیں آج کرکٹ کی فتح کا دن ہے ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان اور حکومت کشمیر ملکر کشمیر میں کرکٹ کے ساتھ تمام کھیلوں کو فروغ دیں گے فرینڈز کلب ،فاطمہ بیکری اور پوری انتظامیہ کو کامیاب ٹورنامنٹ آرگنائزر کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں سفیر گورسی،جہانگیر بدر،پرویز گورسی،عزیز چوہدری،ظہور بانیہ،شہزاد چوہدری،سفیر گورسی اور محمد احتشام نے کھلاڑیوں میں میڈل پہنائے مہمان خصوصی شکیل الرحمن کھٹانہ،عتیق نیئر اور ایم پرویز کھٹانہ نے فتح ٹیم کے کپتان محمد بلال اور رنراپ ٹیم کے کپتان کو ٹرافیاں پیش کی فائنل میچ کی تقریب میں پاک و کشمیر ،،انڈیا ،،بنگلہ دیش اور نیپال کے شائقین نے بھر پور شرکت کر کے کرکٹ کو سپورٹ کیا پاک و کشمیر اور پاک سعودی دوستی کے نعروں سے فضا گونج اٹھی انتظامیہ کی طرف سے شائقین کرکٹ کو لذیز کھانوں بھرا عشائیہ بھی دیا گیا۔