آدم جی ٹبو میں ہونے والے پولیس مقابلے میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او کرم پور انسپکٹر علی حسن شہید

پیر مئی 15:30

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) کشمور میں کچے کے علاقے آدم جی ٹبو میں ہونے والے پولیس مقابلے میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او کرم پور انسپکٹر علی حسن شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جس کے بعد علاقے میں پولیس کی مزید نفری اور بکتر بند گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں۔علاقہ ایس ایس پی کے مطابق صبح 4 مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس کی جانب سے نواب جاگیرانی ڈکیت کے خلاف کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران ملزمان کی جانب سے جدید اسلحے سے لیس ڈکیت گینگ نے پولیس پر حملہ کیا جس میں ایس ایچ او کرم پور انسپکٹر علی حسن شہید ہوگئے ہیں۔