Live Updates

عائشہ گلالئی کی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت

ملزم عابد کا کیس فوجی عدالت میں بھیجا جائے ،ْ ہمیں مذہبی انتہا پسندی سے لڑنا ہوگا ،ْمیڈیا سے گفتگو

پیر 7 مئی 2018 15:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملزم عابد کا کیس فوجی عدالت میں بھیجا جائے ،ْ ہمیں مذہبی انتہا پسندی سے لڑنا ہوگا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہوں اور مطالبہ کرتی ہوں کہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے عابد کے مقاصد کو آئینی فوجی عدالت میں بھیجا جائے،ہمیں مذہبی انتہاپسندی سے لڑنا ہوگا انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف اپنے پارٹی چیئرمین راجہ ظفر الحق کی ختم نبوت پر وصول کردہ رپورٹ کو میڈیا اور عوام کے سامنے پیش کریں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ مورخہ بارہ مئی کونیشنل پریس کلب اسلام آباد سے دن 11بجے کرپشن، عدلیہ کے خلاف بیان بازی، قبضہ مافیہ ٹائوٹوں،نقل اوررٹہ والے تعلیمی نظام، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف، نوجوانوں اور خواتین کو حقوق دلانے کیلئے، کسانوں اور مزدورں کے حقوق کے لیے جی ٹی روڈ سے لاہور تک احتجاجی ریلی نکالیں گے جو براستہ جی ٹی روڈ موچی گیٹ لاہور پہنچے گی،انہوں نے کہاکہ یہ ریلی شہید صحافی ذیشان بٹ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف بھی ہو گی ۔

(جاری ہے)

عائشہ گلالئی نے کہا کہ ہم پاکستان میں کرپشن کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات