مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف مکمل ہڑتال‘بھارت نے اضافی فوجی دستے تعینات کردیئے

بھارت کا جنگی جنون امن کے لیے خطرہ ہے‘ عالمی برادری بھارت کے رویئے پر آنکھیں بند رکھنے کی بجائے ٹھوس اقدامات کرئے-پاکستان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر مئی 15:31

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف مکمل ہڑتال‘بھارت نے اضافی ..
 سری نگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 مئی۔2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف آج مکمل ہڑتال ہے‘ احتجاج کو روکنے کے لیے بھارتی فورسز کے اضافی دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔کشمیر میڈیا سیل کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران ایک یونیورسٹی پروفیسر سمیت 14 نوجوانوں کی قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت پر آج پوری وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

تمام اضلاع کے تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور آمد ورفت کے تمام ذرائع مکمل طور پر بند ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاج کو روکنے کے لیے فوج کے مزید نفری طلب کرلی ہے۔۔مقبوضہ وادی کے کئی اضلاع آج فوجی چھاونیوں کا منظر پیش کر رہے ہیں جہاں بھارتی فوج نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے راستوں کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے جب کے لوگوں کو سخت چیکنگ کے بعد جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

وادی کے شوپیاں سمیت کچھ اضلاع میں نیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے تاکہ احتجاجی مہم کو روکا جا سکے۔واضح رہے کہ گزشتہ دو روز میں ضلع چٹہ بل اور شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے نام بچوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ یونیورسٹی کے پروفیسر سمیت 14 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا۔دوسری جانب پاکستان کے وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے بھارت کے جنگی جنون کو امن کے لیے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت کے رویئے پر آنکھیں بند رکھنے کی بجائے ٹھوس اقدامات کرئے-انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو جبر سے دبا نہیں سکتا‘ بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور دیگر مسائل ہر روز سامنے آرہے ہیں۔۔بھارت کو اس کے میڈیا اور فلموں کے تناظر میں نہ دیکھیں۔ بھارت کا جنگی جنون میں مبتلا میڈیا حقائق مسخ کرکے پیش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا بھارت پاکستان کے لئے اپنی مارکیٹ کبھی نہیں کھولے گا۔

بھارت دنیا کا سب سے بڑا اسلحے کا درآمد کنندہ ہے۔ عالمی طاقتوں کے سربراہان مملکت اپنا اسلحہ بیچنے بھارت جاتے ہیں۔ ہمیں اپنی معیشت کو تقویت اور سیاسی استحکام لانا ہوگا۔ بھارت کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو جبر سے نہیں دبا سکتا۔ عالمی برادری بھارتی ریاست تشدد اور جبر کو نظر انداز کررہی ہے بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں بھارت میں عورتوں اور بچوں سے زیادتی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں سمیت بچوں اور عورتوں کی عزتیں محفوظ نہیں زیادتی کرنے والوں کے حق میں جلوس نکالے جاتے ہیں۔