فلم سٹار میگھا بھی ''کپتان ''بن گئیں 'شوبز فنکار خواتین کرکٹرز کی کر کٹ ٹیم کی قیادت میں میچ کھیلا

انکی ٹیم میں اداکارہ شانزہ، ڈاکٹر آئمہ خان، نشا بھٹی، آشا چوہدری، تعبیر برال، ارما چوہدری، رائمہ خان، ہما علی اور سمی خان بھی شامل

پیر 7 مئی 2018 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) فلم سٹار میگھا بھی ''کپتان ''بن گئیں 'شوبز فنکار خواتین کرکٹرز کی کر کٹ ٹیم کی قیادت میں میچ کھیلا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نامور فلم سٹار میگھا شوبز سر گر میوں کیساتھ ساتھ کر کٹر کے طور پر بھی سامنے آگئی ہے اور وہ آجکل لاہور میں ہونیوالی شوبز فنکاروں کی کر کٹ لیگ میں ٹیم کی کپتانی کر رہی ہیں جبکہ انکی ٹیم میں اداکارہ شانزہ، ڈاکٹر آئمہ خان، نشا بھٹی، آشا چوہدری، تعبیر برال، ارما چوہدری، رائمہ خان، ہما علی اور سمی خان شامل ہیں جبکہ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فلم سٹار میگھا نے کہا ہے کہ شوبز سر گر میوں کیساتھ ساتھ میں نے ہمیشہ کر کٹ پر بھی بھر پور توجہ دی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں آج ایک ٹیم کی کپتانی بھی کر رہی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :