ہالی ووڈ ایکشن فلم سپرفلائی کا نیا ٹریلر جاری کردیاگیا

پیر 7 مئی 2018 15:40

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) ہالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم سپر فلائی کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا‘ فلم آئندہ ماہ ریلیز کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ایک ایسے جرائم پیشہ شخص کے گرد گھومتی ہے جو ایک نئی زندگی شروع کرنا چاہتا ہے، اور جرائم کی دنیا چھوڑنے سے پہلے ،ایک آخری ڈیل کرنا چاہتا ہے ، تاہم منشیات فروش کو یہ مہنگا پڑ گیا۔سپر فلائی،1972 میں بننے والی فلم کا ری میک ہے۔جس میں جرائم کی دنیا کا سرگرم رکن،نئی زندگی شروع کرنے سے پہلے ایک آخری ڈیل کرنا چاہتا ہے اور یہ ہی اس کی غلطی بن جاتی ہے۔ہالی ووڈ ایکشن فلم 15 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :