گلوکار طارق خوشحال نوشہروی کا نیا آڈیو کیسٹ،،نوشہرے کدی آ سجناں،،جلد ریلیز ہو گا

پیر 7 مئی 2018 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) معروف فوک گلوکار طارق خوشحال نوشہروی کا نیا آڈیو کیسٹ،،نوشہرے کدی آ سجناں،،کو مکمل کر لیا گیا ہے۔اس البم میں دس گیت شامل کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جن کو ملک کے معروف شعراء کرام خادم وسائی پوری،سرور بیگ پوری،نزاکت علی گورایہ،اور ایم اے تبسم نے لکھا ہے۔اس کی موسیقی استاد مبشر علی نے مرتب کی ہے۔اس البم کو گزشتہ دنوں مقامی ریکارڈنگ اسٹوڈیو سائونڈ ٹریک میں ریکارڈکیا ہے، یہ آڈیو کیسٹ جلد ہی کراچی کی معروف ریلیزنگ کمپنی ملک بھر میں ایک ساتھ ریلیز کرے گی۔

متعلقہ عنوان :