پیار اپنی ماں سے اور اپنے فن سے عشق کی حد تک لگائو ہے۔گلوکار بابر خیالی سرگودھوی

پیر 7 مئی 2018 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) دنیا کے ہر کونے میں اپنے وطن کا نام روشن کر چکا ہوں۔لیکن جو خوشبو اپنے وطن کی مٹی سے آتی ہے۔وہ دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک سے نہیں آتی۔ان خیالات کا اظہار شاہینوں کے شہر سرگودھا سے تعلق رکھنے والے بین الااقوامی شہرت یافتہ معروف فوک گلوکار بابر خیالی سرگودھوی نے ایک ملاقات میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا پہلا پیار میری ماں سے ہے۔

(جاری ہے)

جس کی دعائوں سے آج میں اس مقام پر ہوں۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں بھارت،دبئی،انگلینڈ،کنیڈا،ودیگر ایشیائی و یورپی ممالک میں اپنے ملک کی نمائندگی کر چکا ہوں۔بابر خیالی سرگودھوی نے کہا کہ مجھے اپنے فن سے عقیدت اور عشق کی حد تک لگائو ہے۔انہوں نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے پاکستان کے شہر سرگودھا کے ایک گائوں 37چک جنوبی میں آنکھ کھولی ۔اور میرے شہر کی عوام نے جو مجھے پزیرائی دی وہ میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔