شاعر خادم وسائی پوری ریکارڈنگ کے دوران اپنے ہی گیت پر حقیقت میں روپڑے

پیر 7 مئی 2018 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء)مشہور زمانہ گیت،،میرے بدنصیب دل نوں نہ کدرے قرارملیا،،لکھنے والے معروف شاعر خادم وسائی پوری گزشتہ روز مقامی ریکارڈنگ اسٹوڈیو میں گلوکار اقبال بیگ پوری کی ریکارڈنگ کے دوران اپنے ہی لکھے ہوئے گیت پر حقیقت میں روپڑے ۔جس کی وجہ سے کچھ دیر کیلئے ریکارڈنگ کو روکنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی ریکارڈنگ اسٹودیو میں گلوکار اقبال بیگ پوری کے آڈیو البم کی ریکارڈنگ جاری تھی کہ اقبال بیگ پوری نے معروف شاعر خادم وسائی پوری کا لکھا ہوا گیت،،اوہدا ٹور کے جنازہ،،جب گانا شروع کیا تو گیت کی درد ناک کمپوزیشن سن کر خادم وسائی پوری اپنے جذبات پر قابونہ رکھ سکے اور زاروقطار رونا شروع کر دیا۔

جس کی وجہ سے ریکارڈنگ کو کچھ دیر کے لئے روکنا پڑا۔اس البم کے باقی گیت شاعر ایم اے تبسم،اورمظہرجمیل ان پڑھ نے لکھے ہیں۔