چین اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط

چینی وزیراعظم لی کھی چیانگ اور انڈونیشیا کے صدر جوکو وی ڈوڈو بھی تقریب میں موجود تھے

پیر مئی 15:40

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) چین اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی تعاون کے کئی معاہدوں پر گزشتہ روز دستخط کیے گئے۔۔چین کے وزیراعظم لی کھی چیانگ اور انڈونیشیا کے صدر جوکو وی ڈوڈو بھی اس خصوصی تقریب میں موجود تھے۔اس سے قبل ایک خصوصی تقریب چین کے وزیراعظم کے خیر مقدم کے لیے بوگھر کے صدارتی محل میں منعقد کی گئی ۔

(جاری ہے)

تجارتی تعاون کے معاہدے پر دستخط بھی چین کے وزیراعظم کے دورے کے دوران کیے گئے ہیں۔۔چین اور انڈونیشیا اس سال دونوں ممالک کے درمیان جامع حکمت عملی کی شراکت داری کی پانچویں اور چین اور آسیان ممالک کے درمیان اہم شراکت داری کی پندرویں سالگرہ منارہے ہیں۔ چینی کابینہ میں ردوبدل کے بعد چین کے وزیراعظم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :