چینی کمپنی کیساتھ گوادر میں صاف پانی کی فراہمی کا معاہدہ

چینی کمپنی 80پیسہ فی گیلن کے حساب سے روزانہ تین لاکھ گیلن پانی فراہم کرے گی معاہدے پر بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اور چینی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے دستخط کردیے

پیر مئی 15:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) بلوچستان حکومت نے چینی کمپنی کے ساتھ مفاہمت کی ایک دستاویز (ایم او یو)پر دستخط کیے جس کے تحت گوادر کے رہائشی افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔ ایم او یو پر بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور چین کی اوور سیز ہولڈنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ژینگ بائو ژینگ نے دستخط کیے۔

(جاری ہے)

اس خصوصی تقریب میں صوبائی وزیر برائے ماحولیات پرینس احمد علی،ایم پی اے حامد اچکزئی ،چیف سیکرٹری اورنگزیب حق میر اور دیگرسرکاری حکام بھی موجود تھے۔

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے مطابق چینی کمپنی 80پیسہ فی گیلن کے حساب سے روزانہ تین لاکھ گیلن پانی فراہم کرے گی۔ اسطرح گوادر میں پانی کی کمی بہت جلد ختم ہوجائے گی۔۔سی پیک نے ہمیں پسماندہ صوبے کی ترقی کا موقع فراہم کیا ہے۔ اور ہمیں اربوں ڈالر کی پاک چین تجارت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔