پوری جان لڑا کر محنت کر رہا ہوں،نہیں جانتا سلیکٹرز کی نظر میں کیوں نہیں آرہا یہ وہی جا نتے ہیں کو ئی بھی سلیکٹرملک کے لیے قومی ٹیم کی بہترین سلیکشن کر تا ہے

قومی کر کٹ ٹیم کے بلے باز کامران اکمل کی میڈ یا سے گفتگو

پیر 7 مئی 2018 15:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) قومی کر کٹ ٹیم کے وکٹ کیپربلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ میں پوری جان لڑا کر محنت کر رہا ہوں،نہیں جانتا سلیکٹرز کی نظر میں کیوں نہیں آرہا یہ وہی جا نتے ہیں کو ئی بھی سلیکٹرملک کے لیے قومی ٹیم کی بہترین سلیکشن کر تا ہے ۔

(جاری ہے)

گز شتہ روز فیصل آباد میں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ میرا کام صرف محنت کر نا اور پرفار منس دیکھا نا ہے ٹیم میں منتخب کر نا سلیکٹرز کا کام ہے مجھے جو بھی کرکٹ ملی وہ انٹر نیشنل ہو یا ڈو میسٹک میں سلیکٹرز کی توجہ حا صل کر نے کے لیے کھیلتا رہونگا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کپ کر کٹ ٹونا منٹ میں فیڈرل اریاز اسلام آباد کی کرکٹ ٹیم کی خیبر پختون کرکٹ ٹیم کے خلاف شاندار فتح میں پوری ٹیم نے اپنا کردار اد کیا تو ہمیں فتح ملی ۔انہوں نے کہا کہ نیا ٹیلنٹ ڈھونڈ نے کے لیے اس قسم کے بڑے ٹورنامنٹ ہوتے رہنے چا ہیے تا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو نیاٹیلنٹ ملتا رہے۔

متعلقہ عنوان :