بھارتی فاسٹ بائولرعرفان پٹھان نے گلوکاری شروع کردی

پیر 7 مئی 2018 15:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) بھارتی آل راونڈر عرفان پٹھان گلوکار بن گئے۔عرفان پٹھان رواں برس کسی بھی فرنچائزنے نہیں خریدا تھا تاہم وہ بطور کمنٹیٹر آئی پی ایل سے منسلک ہیں، انھوں نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بالی ووڈ فلم بدری ناتھ کی دلہنیا کا گانا سن میرے ہمسفر گا رہے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی قریب میں بیٹھے گٹار پر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :