نواز شریف سے (ن)لیگ کے وزراء اور پارٹی رہنمائوں کی ملاقات، احسن اقبال پر قاتلانہ حملے پر اظہار تشویش

ملاقات میں انتخابی مہم، نیب مقدمات اور پارٹی امور پر بھی مشاورت کی گئی

پیر 7 مئی 2018 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے مسلم لیگ(ن)کے وزراء اور پارٹی رہنمائوں نے ملاقات کی، ملاقات میں احسن اقبال پر قاتلانہ حملے پر تشویش کا اظہار کیا گیا، سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے تھا۔ پیر کو نواز شریف سے وزراء اور پارٹی رہنمائوں نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کرنے والوں میں ایاز صادق ، طاقت فضل چوہدری، عرفان صدیقی، زاہد حامد اور طارق فاطمی شامل تھے۔ ملاقات میں (ن) لیگ کے رہنمائوں نے احسن اقبال پر قاتلانہ حملے پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ ایسے عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے تھا۔ سوچنا چاہیے ایسے اقدامات کا فائدہ کسے ہو گا ملاقات میں انتخابی مہم، نیب مقدمات اور پارٹی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔