پی ٹی آئی نے رانا ثنا اللہ کیخلاف چیف جسٹس کو درخواست د یدی

رانا ثناء اللہ نے خواتین سے متعلق توہین آمیز بیان دیا، چیف جسٹس ان کے بیان پر از خود نوٹس لیں، درخواست میں استدعا

پیر مئی 15:40

پی ٹی آئی  نے رانا ثنا اللہ کیخلاف چیف جسٹس کو درخواست د یدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کیخلاف چیف جسٹس کو درخواست د یتے ہوئے استدعا کی ہے رانا ثناء اللہ نے خواتین سے متعلق توہین آمیز بیان دیا، چیف جسٹس ثاقب ان کے بیان پر از خود نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

پیر کو تحریک انصاف کی رہنما عظمی کارداد نے رانا ثناء اللہ کے خلاف چیف جسٹس کو درخواست دے دی، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ رانا ثناء اللہ نے خواتین سے متعلق توہین آمیز بیان دیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس ثاقب نثار رانا ثناء اللہ کے بیان پر از خود نوٹس لیں۔