حکومت کے اپنے وزراء محفوظ نہیں تو عام آدمی کا کیا پرسان حال ہو گا ‘عابد حسین صدیقی

پیر 7 مئی 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ جس حکومت میں اُن کے اپنے وزراء محفوظ نہیں وہاں عام آدمی کا کیا پرسان حال ہو گا سیاستدانوں کو پہلے سیاہی اور اب گولی سے نشانہ بنانا قابل مذمت ہے کوئی بھی مہذب معاشرہ ایسے اقدام کی کبھی حوصلہ افزائی نہیں کرتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کے پیچھے محرکات کو بے نقاب کرنا بہت ضروری ہے حکومت واقعہ میں ملوث افراد کو قرارواقعی سزا دے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔