سی پی ایل سی نے اپریل کے مہینے میں جرائم کی رپورٹ جاری کر دی

فائرنگ کے واقعات میں 34 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ بھتہ خوری کے 11 اوراغوا کا ایک کیس رپورٹ کیا گیا

پیر مئی 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) سی پی ایل سی نے اپریل کے مہینے میں جرائم سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔ فائرنگ کے واقعات میں 34 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ بھتہ خوری کے 11 اوراغوا کا ایک کیس رپورٹ کیا گیا۔شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کی بڑھتی ہوئی کاروائیاں پر سی پی ایل سی نے ماہ اپریل میں جرائم سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔

(جاری ہے)

سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق اپریل کے مہینے میں فائرنگ کے واقعات میں چونتیس افراد جاں بحق ہوئے جبکہ بھتہ خوری کی گیارہ وارداتیں ہوئیں اور اغوا برائے تاوان کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ میں ایک ہزار سے زائد شہری موبائل فون سے محروم کردئیے گئے جبکہ چودہ سو زائد موبائل فون چوری کیے گئے ہیں۔سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق اپریل کے مہینے میں دو سو چونتیس موٹرسائیکلیں چھینی اور انیس سو زائد چوری کی گئیں جس میں سے صرف چار سو اڑتالیس موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں ہیں۔جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سولہ شہریوں کو اسلحہ کے زور پر انکی گاڑیوں سے محروم کردیا گیا جبکہ پچیاسی گاڑیاں چوری ہوئی ہیں جس میں سے چھیالیس برآمد کرلی گئیں ہیں۔