ریٹائرڈ ججز پرمشتمل عبوری حکومت کے قیام اور حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت و الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

پیر مئی 15:40

لاہور۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز پرمشتمل عبوری حکومت کے قیام اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں میں تبدیلیوں کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار پاکستان تحریک انقلاب کے سربراہ غازی علم الدین ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں موثر نظام حکومت ابھی تک قائم نہیں ہو سکا، موثر نظام حکومت قائم کرنے کیلئے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل عبوری حکومت بنانے اور صوبائی اور وفاقی محکموں میں بھی ریٹائرڈ ججز کاتقررکرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو 22 مئی کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔