مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں شہید صدام اورشہید بلال کی نماز جنازہ 18مرتبہ ادا کی گئی ، ہرمرتبہ ہزاروں افراد کی شرکت

پیر 7 مئی 2018 15:40

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں اتوار کو شوپیان میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی اور فائرنگ کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں صدام حسین پڈر اور بلال احمد کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق صدام حسین نوجوان آزادی پسند رہنما شہیدبرہان مظفر وانی کا ساتھی تھا جو جولائی 2016ء میں شہید ہوئے تھے اور جس کے بعد بڑے پیمانے پر عوامی احتجاجی تحریک شروع ہوگئی تھی۔

صدام اور بلال کو بعد میں ضلع شوپیان میں اپنے آبائی علاقوں میں آزادی کے حق میں نعروں کی گونج میں سپرد خاک کیا گیا۔اتوار کی شام سے دونوں شہداء کی نماز جنازہ 18مرتبہ ادا کی گئی اور ہرمرتبہ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے موقع پر مجاہدین کا ایک گروپ بھی نمودار ہوا اورہوا میں فائرنگ کرکے شہداء کو سلامی دی۔