ایران سے ابھی نمٹنا بہتر ہو گا،اسرائیلی وزیر اعظم

ایرا ن شا م میں جنگجو روانہ کر رہا ہے اور یہ صورتحال اسرئیل کیلئے خطرے کا باعث ہے،نیتن یاہو

پیر 7 مئی 2018 15:50

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران سے بعد کی بجائے ابھی نمٹنا بہتر ہو گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے ایران پر ’جارحیت‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ شام میں جنگجو روانہ کر رہا ہے اور یہ صورتحال اسرائیل کے لیے خطرے کا باعث ہے۔ بینجمن نیتن یاہو گزشتہ کئی مہینوں سے شام میں ایرانی فوجی موجودگی کے بارے میں اپنے طور پر ’خطرے کی گھنٹی‘ بجانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ تہران حکومت لبنان میں اپنی حامی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ساتھ مل کر شام میں اسرائیل کے خلاف ایک نیا محاذ کھولنا چاہتی ہے جبکہ ایران ان الزامات کو مسترد کرتا ہی

متعلقہ عنوان :