شوبز نیوز*

فلم 102 ناٹ آئوٹ نے ریلیز کے دو دنوں میںساڑھے نو کروڑ کما لئے

پیر 7 مئی 2018 15:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور رشی کپور کی فلم 102ناٹ آئوٹ نے ریلیز کے دو دنوںمیں 9.5 کروڑ کما لئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار اومیش شکلا کی فلم102ناٹ آئوٹ 4 مئی کو ریلیز کی گئی جس نے و پہلے روز 3.52 کروڑ جبکہ دوسرے دن5.53 کا بزنس کیا جو مجموعی طور پر 9.05کروڑ بنتا ہے۔ فلم میں اداکار امیتابھ بچن نے 102سالہ باپ اور رشی کپور نے ان کے 75سالہ بیٹے کا کردار ادا کیا ہے، فلم کی کہانی باپ اور بیٹے کے رشتے پر مبنی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :