سلمان خان کی فلم ریس تھری کا ٹریلر رواں ہفتے جاری کیا جائے گا

پیر 7 مئی 2018 15:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ریس تھری کا ٹریلر رواں ہفتے جاری کیا جائے گا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان کی فلم ریس تھری کا ٹریلر 5 مئی کو ریلیز کیا جانا تھا لیکن ریلیز نہ ہو سکا اب فلم کا ٹریلر رواں ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نئے ٹریلر کی عکسبندی روز و شور سے جاری ہے۔ فلم کی ٹیم حال ہی میں کشمیر شیڈول مکمل کر کے ممبئی واپس پہنچی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس، ڈیزی شا، ثاقب سلیم اور سلمان خان شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا ہیں ۔ فلم 15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔۔