نفسیاتی تھرلر فلم مینٹل ہے کیا کی عکسبندی 13مئی کو شروع ہو گی

پیر مئی 15:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت اور راج کمار رائو اپنی نئی نفسیاتی تھرلر فلم مینٹل ہے کیا کی عکسبندی 13مئی سے شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم پروڈیوسر ایکتا کپور نے کہا ہے کہ ان کی نئی فلم مینٹل ہے کیا کی عکسبندی 13مئی سے شروع کی جائے گی۔ ایکتا کپور کا کہنا ہے کہ وہ اداکار راج کمار رائو کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر بہت خوش ہیں۔ فلم کی کاسٹ میںکنگنا رناوت اور راج کمار رائو ہیں فلم کے کئی پوسٹر پہلے کی جاری کیے جا چکے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :