لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈوپلمنٹ کمپنی میں سرکاری فنڈ کا بے دریغ استعمال

افسران کی ورزش کے لئے لاکھوں روپے کی مشینری خریدی گئی

پیر مئی 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈوپلمنٹ کمپنی میں سرکاری فنڈ کا بے دریغ استعمال افسران کی ورزش کے لئے لاکھوں روپے کی مشینری خریدی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ایک منافع بخش ادارہ بھی افسران کی شہ خرچیوں کی وجہ سے کرپشن کا شکار ہو گیا۔ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری فارمنگ ایک منافع بخش ادارہ ہے جس سے جنگلات کی لکڑی کے ساتھ ساتھ مرغی اور انڈے کی پیداوار سے سالانہ کروڑوں روپے کا ریونیو اکٹھا ہوتا تھا ۔

(جاری ہے)

افسران کی ملی بھگت سے سرکاری فنڈ جو کہ فیڈ اور جانوروں کے علاج معالجے کے لئے مختص کیا گیا اس فنڈ سے افسران کی ورزش کے لئے لاکھوں روپے کی مشینری خریدی گئی اور باقاعدہ طور پر اگ کمرے بھی تیار کر لئے گئے جبکہ جانوروں کے ہسپتال میں جانوروں کے لئے ادویات میسر نہیں اور کتے کے کاٹے کی ویکسین بھی دستیاب نہیں ہوتی ۔ جس سے فوری طور پر علاج ممکن نہیں ہوتا اور درختوں کی حفاظت کے لئے بھی کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جاتے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :