کلور کوٹ تھل یونیورسٹی کے قیام کے لئے زمین کا جائزہ لینے کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم پہنچ گئی

پیر 7 مئی 2018 15:50

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) کلور کوٹ تھل یونیورسٹی کے قیام کے لئے زمین کا جائزہ لینے کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دسمبر میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہیلتھ کارڈ ، دریائے سندھ پر پل کے قیام کا اعلان کیا تھا جس کی تمام تر کوششیں مقامی ایم این اے عبدالمجید خانخاخیل کے مرہون منت ہیں ۔ جنہوں نے وزیر اعظم کو بھکر میں دعوت دے کر بہت سے میگاپراجیکٹ لئے تھے۔ انہی پراجیکٹ کے تھل یونیورسٹی کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم جگہ کا جائزہ لینے کے بعد ڈی سی او سید بلال حیدر سے ملاقات کرے گی ۔ ۔

متعلقہ عنوان :