افغانستان، سکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں میں 42 طالبان ہلاک ، متعدد زخمی

پیر 7 مئی 2018 15:50

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے مختلف فضائی حملوں میں کم از کم 42 جنگجو ہلاک جبکہ 24 زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ارزگان کے دارالحکومت تیرین کوٹ میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 18 طالبان ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ۔

ضلع معروف میں بھی فضائی حملے میں 9 طالبان ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ہیں ۔ زابل اور فاریاب میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 15 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں کے دوران فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا ۔ ۔