عوام کی خدمت پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کا منشور ہے ۔ راشدہ یعقوب

پیر 7 مئی 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کا منشور ہے اور عوام کی عزت و توقیر میں اضافہ ، ان کی جان و مال کا تحفظ اور دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا دستور ہے - ہم پاکستان کو دنیا کے مہذب معاشرو ںکی طرح پر امن اور خوشحال ملک بنائیں گے جہاں کوئی بھی کمزور طبقوں اور عام آدمی کا استحصال نہ کرسکے -انہو ںنے کہاکہ پاکستان کے عوام دہشت گردو ںسے دبنے والے نہیں ہیں -وہ جو مرضی کرلیں ،ہمارے عوام اتنے محب وطن ہیں کہ وہ خدمت کے جذبے سے رضاکارانہ طورپر باہر نکل کر نوجوانوں کی ترقی او رخوشحالی کی ضمانت بنیں گے -عوام ملک کی ترقی چاہتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ ملک کی ترقی کے لئے سنجیدہ کوشش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :