ہم غلط پالیسیوں کی نہ تو حمایت کرتے ہیں اور نہ ہی غلط پالیسیوں کے رکھوالوں کو چلنے دینگے : بزنسمین پینل

پیر 7 مئی 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ اندسٹری کی انتخابی مہم کے حوالے سے گزشستہ روزگوجرانوالہ شہر کے مقامی ہوٹل میں بزنسمین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کی انتخابی مہم کے حوالے سے معروف صنعتکارشیخ اسلم کی دعوت پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی چیئرمین بزنس مین پینل میاں انجم نثار نے صنعتکاروں و تاجروں کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملکی کا فیڈریشن چیمبر(فکی) اپنے ملکی کی بزنس کمیونٹی کے لئے کہین بہتر کردار ادا کر رہا ہے جبکہ فیڈریشن پاکستان چیمبر مثبت کردار ادا کرنے کی بجائے سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہا ہے یہ مردہ گھوڑابن چکا ہے اور بزنس کمیونٹی کے مسائل پر حقیقی کردار نہیں پیش کر رہا۔

(جاری ہے)

فیڈریشن میں بر سر اقتدار گروپ نے کاروباری طبقہ کے مسائل حل کروانے کی بجائی جی حضوری اور فوٹو سیشنز میں وقت ضائع کیا ہے انکے دن گنے جا چکے ہیں، بزنس کمیونٹی کے مفاد کے لئے ہم میدان کھلا نہیں چھوریں گے اور بزنس کمیونٹی کے مفاد کے لئے لڑتے رہیں گے میثاق جمہوریت کی طرز پر میثاق معیشت کیا جائے گا۔ اس موقع پر کوئٹہ چیمبر کے صدرحاجی غلام فاروق نے کہا کہ فیدریشن کا بر سر اقتدار گروپ کوئی بھی پالیسی آتے ہی اسکے حق میں بیان دے دیتاہے جبکہ مسائل کو حل کرنے کے لئے تاجر و صنعتکاروں کے ساتھ کوئی میٹنگ کال نہیں کی جاتی۔

دنیا بھر میں فیڈریشنز پالیسان بناتی ہیں اور پھر حکومت ان پر عمل کرواتی ہے جبکہ یہاں پاکستان میں معاملہ الٹ ہے۔ گوادر چیمبر کے صدر میر جان بلوچ نے کہا کہ فیڈریش اپیکس باڈی ہے یہ مظبوط ہو گی تو ہمارے مسائل حل ہونگے۔ ہم غلط پالیسیوں کی نہ تو حمایت کرتے ہیں اور نہ ہی غلط پالیسیوں کے رکھوالوں کو چلنے دینگے ۔جو بزنس کمیونٹی کی وکالت نہیں کر سکتا اسے برسر اقتدار رہنے کا کوئی حق نہیں۔

انھوں نے کہا کہ سی پیک کے تناظر میں لوکل انڈسٹری کا استحصال نہیں ہونا چاہیے، فیڈریشن اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔ تقریب سے سابق سیئنر نائب صدر ایف پی سی سی آئی فہمیدہ جمالی بزنس مین پینل کے سیئر وایس چیئرمین میاں زاہد حسین، پی ٹی آئی کے راہنما شاہ محمود قریشی، لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید اور دیگر مقرررین نے بھی خطاب کیا ۔