احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ : آئی جی پنجاب نے وی آئی پی شخصیات کی سکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کیلئے فہرستیں طلب کر لی

صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ ارسال

پیر 7 مئی 2018 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے بعد آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان نے اہم شخصیات کی سکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کے لئے آر پی اوز اور ڈی پی اوز سے فہرستیں طلب کر لی ہیں جبکہ سکیورٹی کا فیصلہ ضلعی اور صوبائی انٹیلی جنس کمیٹیوں کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان نے صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے بعد اہم شخصیات کی سکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کے لئے فہرستیں طلب کر لی گئی ہیں جبکہ سکیورٹی کا فیصلہ ڈسٹرکٹ اور صوبائی انٹیلی جنس کمیٹیوں کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :