ماہ رمضان سے پہلے مہنگائی کا چاند نظر آ گیا

پولٹری مافیا نے بھی ریٹ بڑھا دیئے فی کلو 28 روپے کا اضافہ

پیر 7 مئی 2018 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) ماہ رمضان سے پہلے مہنگائی کا چاند نظر آ گیا ۔ پولٹری مافیا نے بھی ریٹ بڑھا دیئے ۔ فی کلو 28 روپے کا اضافہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کی آمد سے قبل مہنگائی نے ڈیرے ڈال دیئے اور اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور پولٹری مافیا نے بھی اپنی من مانی کرتے ہوئے فی کلو 28 روپے بڑھا دیئے ۔ شہری 316 روپے فی کلو مرغی خریدنے پر مجبور ہیں ۔ پٹرول کے ستائے ہوئے عوام نے حکام سے مہنگائی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ غیر مسلم ممالک میں ماہ رمضان میں اشیاء خورد ونوش پر نوے فیصد رعایت دی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں سو فیصد سے بھی زیادہ ماہ مقدس میں قیمتیں بڑؓھا کر مہنگائی آسمانوں کو چھونے لگی ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :