شانگلہ میں کان کنوں کی اموات ، مسلم لیگ(ن) نے 9 مئی کوہونیوالا جلسہ ملتوی کر دیا

جلسہ سے میاںنواز شریف اور مریم نواز نے خطاب کرنا تھا

پیر 7 مئی 2018 15:50

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) نے 9 مئی کو شانگلہ میں ہونے والا جلسہ کان کنوں کی اموات کے باعث ملتوی کر دیا ۔ جلسہ سے میاںنواز شریف اور مریم نواز نے خطاب کرنا تھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ملک بھر سے جلسوں کے شیڈول میں شانگلہ میں 9 مئی اور بونیر میں 12 مئی کو جلسہ کرنا تھا جبکہ کوئٹہ میں کان کنوں کی اموات کے باعث شانگلہ کا 9 مئی کا جلسہ اب عید کے بعد نئی تاریخ دی جائے گی جبکہ بونیر 12 مئی کا جلسہ اب 14 مئی کو ہو گا۔ صوبائی صدر امیر مقام کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کان کنوں کی موت کے باعث اب شانگلہ جلسہ عید کے بعد نئی تاریخ دے دی جائے گی جبکہ بونیر کا جلسہ 12 کی بجائے 14 مئی کو ہو گا ۔ ۔