فلپائن اور امریکہ کے درمیان بارہ روزہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا

پیر مئی 15:50

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) فلپائن اور امریکہ کے درمیان بارہ روزہ مشترکہ فوجی مشقوں ’’بالیکانان 2018 کا آغاز ہوگیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائنی وزیر دفاع ڈیلفائن لورینز انا نے اپنے بیان میں کہا کہ بارہ روزہ مشترکہ مشقوں کے دوران روایتی اور غیر روایتی امور کی تربیت پر فوکس کیا جائیگا مشقوں میں فلپائن کے پانچ ہزار فوجی اور امریکہ کے تین ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں یہ مشقیں جزیرہ لیوزون میں ہورہی ہیں امریکی سفیر سنگ کم نے بتایا کہ مشقوں کے دوران صرف ہیومینٹرین معاؤنت اور ڈیزاسٹر ریلیف پر توجہ نہیں دی جایگی بلکہ دیگر تربیت پر زور دیا جائیگا

متعلقہ عنوان :