بھارت کشمیریو ں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کیلئے ان کی نسل کشیُ جاری رکھے ہوئے ہے،انجینئر رشید

پیر 7 مئی 2018 15:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد اسمبلی کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر عبدالرشید نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل کے حالیہ واقعا ت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیریوں کا قتل عام بھارت کیلئے آنے والے دنوں میں ملک میںاورعالمی سطح پر رسوائی کا باعث بنے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انجینئر رشید نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہاکہ بھارتی فورسز نے جس طرح شوپیاں اور چھتہ بل میں ظلم و بربریت کی انتہا ء کرتے ہوئے چودہ کشمیریوں کو شہید کیا ہے اس سے ایک با ر پھر ثابت ہوگیا ہے کہ بھارت کشمیریو ں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کیلئے ان کی نسل کشیُ جاری رکھے ہوئے ہے ۔

(جاری ہے)

انجینئر رشید نے کہا کہ یہ بات اب روز روشن کی عیاں ہے کہ بھارتی میڈیا اورفورسز کے سوا شائد ہی کوئی اس قتل عام پر خوش ہورہا ہے اورنہتے کشمیریوں کے قتل میں ملوث اہلکاروں کو انعامات اور ترقیوں سے نوازا جاتا ہے ۔

انجینئر رشید نے بھارت پر زوردیا کہ وہ کشمیری مجاہدین کو عسکریت پسندیا دہشتگردقراردینے کی بجائے مقبوضہ علاقے میں جاری اپنی ریاستی دہشت گردی ، ظلم و تشد اورقتل عام کی پالیسی پر نظر ثانی کرے ۔انجینئر رشید نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ سمیت بھارت نواز سیاست دانوں پر بھی زور دیا کہ وہ خواب غفلت سے بیدا ر ہو کربھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری قوم کی نسل کشی ُکو رکوانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔