نان فائلرز نے ٹیکس سے بچنے کیلئے بانڈز میں لین دین شروع کردیا

پیر 7 مئی 2018 15:50

ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) معیشت کو دستاویز کرنے کی خاطر حکومت نے سخت اقدامات اٹھانا شروع کیے تو کالا دھن رکھنے والے کئی افرد نے بڑی مالیت کے پرائز بانڈز میں اپنا سرمایا لگانا شروع کردیاہے ، اعداد شمار کے مطابق سال 2013 سے اب تک پرائز بانڈز میں ہر سال اوسط 85 ارب روپے کی سرمایا کاری ہوئی ، سال 2013 میں پرائز بانڈز میں سرمایا کاری کا حجم 388 ارب روپے تھا جو مارچ 2018 تک 814 ارب روپے تک پہنچ گیا ، اس عرصے میں 40 ہزار روپے والے پرائز بانڈز میں سرمایا کاری 99 ارب روپے سے بڑھ کر 229 ارب روپے ہوگئی۔۔

متعلقہ عنوان :