شوبز نیوز*

سونم کپور کا اپنی شادی پر معروف گانوں کی دھنوں پررقص

پیر 7 مئی 2018 15:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) بولی وڈ کی فیشن آئکن اداکارہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، جس میں انہوں نے خود ہی معروف گانوں کی دھنوں پر رقص کرکے سماں باندھ دیا۔اداکارہ کی مہندی کی تقریبات کا آغاز 7 مئی کی دوپہر ایک بجے کے بعد ان کے والدین کے گھر میں ہوا، جس میں معروف بولی وڈ شخصیات نے شرکت کی۔مہندی کی تقریبات سے ہی سونم اور آنند آہوجا کی شادی کی 2 روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا، جو 8 مئی کی رات 10 بجے تک جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

مہندی کی تقریب میں جہاں سونم کپور کے ہاتھوں میں مہندی سجائے جانے کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، وہیں اس تقریب میں ان کی جانب سے مختلف بولی وڈ گانوں کی دھنوں پر کی گئی ڈانس کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔یہ اطلاعات پہلے ہی تھیں کہ سونم کپور خود اپنی ہی شادی کے سنگیت اور مہندی کے پروگرامات میں رقص کرتی دکھائی دیں گی۔انسٹاگرام پر سونم کی شادی کے نام سے بنائے گئے اکانٹ پر ان کی مہندی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی گئیں، جن میں وہ بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔مہندی کی تقریبات میں ان کی کزنز یعنی آنجھانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹیاں خوشی اور جھانوی کپور سمیت ارجن کپور اور انوشلا کپور بھی نظر آئیں۔۔

متعلقہ عنوان :