جنوبی لیبیا میں تازہ قبائیلی جھڑپوں میں ایک ہی خاندان کے 3 بچے ہلاک، 5 زخمی

پیر 7 مئی 2018 16:00

طرابلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) جنوبی لیبیا میں تازہ قبائیلی جھڑپوں میں 3 بچے ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔لیبیا کے جنوبی شہر صبہا میں تازہ قبائیلی جھڑپوں میں 3 بچے ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں ،شہر کے مقامی میڈیکل سنٹر کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جبکہ بچوں کے والدین کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ جھڑپوں کے دوران ان کے گھر پر مارٹر گولے گرے تھے۔صبہا میڈیکل سنٹر کے مطابق شہر میں گزشتہ ماہ سے شروع ہونے والی ان جھڑپوں میں ابتک 23 افراد ہلاک اور91 زخمی ہو چکے ہیں ۔شہر صبہا دارلحکومت طرابلس کے مغرب میں 800 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے جہاں ان قبائیلی کشیدگی کی وجہ سے اب تک 200 سے زائد خاندان بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :