ایران کے حوالے سے صدر اسد کو اسرائیلی وزیر کی دھمکی

پیر 7 مئی 2018 16:00

مقبوضہ بیت المقدس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ کے وزیر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے شامی سرزمین استعمال کرتے ہوئے اسرائیل پر حملے کیے تو اسرائیل شامی صدر بشار الاسد کو ہلاک اور ان کی حکومت کو گرا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزیر برائے توانائی کا ملکی وائی نیٹ نیوز سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ’ابھی تک اسرائیل شام کی خانہ جنگی میں ملوث نہیں‘ ہوا لیکن اسرائیل کو ایرانی سرگرمیوں کے حوالے سے تشویش ہے۔