لبنان انتخابات،حزب اللہ سیاسی اتحاد نے نصف سے زائد سیٹیں حاصل کر لیں، غیر حتمی نتائج

پیر مئی 16:00

بیروت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) لبنان کے پارلیمانی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی ابتدائی نتائج کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ اور ان کی سیاسی اتحادی جماعتوں نے 128 رکنی پارلیمان میں نصف سے زائد نشستیں حاصل کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

حتمی نتائج اگر ایسے ہی رہتے ہیں تو لبنان میں حزب اللہ کی طاقت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق سعودی اور مغربی حمایت یافتہ سعد الحریری بھی سب سے بڑا پارلیمانی بلاک بنانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔لبنان میں گزشتہ روز ووٹنگ ہوئی تھی۔ لبنان میں آخری مرتبہ انتخابات کا انعقاد سن2009 میں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :