پسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس کی ٹیموںکی پشاوراورخیبر سرکلز کے علاقوں میں چیکنگ

پیر 7 مئی 2018 16:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) چیف ایگزیکٹیو پسکو انجینئر ڈاکٹرذکا ء اللہ خان گنڈہ پور کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف جاری مہم کے دوران پسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے پشاور سرکل کے کوہاٹ روڈ سب ڈویژن میں 18 گھریلو اور6 کمرشل کنکشنز سے بجلی چوری پکڑی․اسی طرح داودزئی سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنک کے دوران 120 سے زائد ایسے میٹر پائے گئے جن میں40 ہزار سے زائد پنڈنگ یونٹس پائے گئے جس پر متعلقہ میٹرریڈرز اور دوسرے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کردی گئی ہے ‘اسی طرح خیبر سرکل کے حیات آباد سب ڈویژن میں انڈسٹریل سٹیٹ کی تمام انڈسٹریز کے میٹروں کی چیکنگ کی گئی جن میں سی7 انڈسٹریز کے میٹر سلو پائے گئے جبکہ کئی انڈسٹریز منظورشدہ لوڈ سے زیادہ لوڈ استعمال کررہی تھیں جن پرضروری کاروائی کے لئے متعلقہ حکام کو لکھ دیا گیا ہے جبکہ ان انڈسٹریز کے مالکان کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں‘بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتاہے کہ بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ․پسکو کی ٹیمیں بجلی کے ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کررہی ہیں․ بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے ان کے اپنے مفاد میں التماس ہے کہ وہ کنڈے فوری طورپر ہٹائیں اوربجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :