ڈاکٹر ظہور احمد اعوان کی برسی کے حوالے سے تعزیتی اجلاس

پیر 7 مئی 2018 16:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) گندھارا ہندکو بورڈ کے بانی چیئرمین اور ممتاز کالم نگارڈاکٹر ظہور احمد اعوان کی برسی کے حوالے سے ایک تعزیتی اجلاس گزشتہ روز گندھارا ہندکو اکیڈمی کے دفتر میں منعقد ہوا جس کی صدارت گندھارا ہندکو بورڈ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر صلاح الدین نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین ، پروگرامز کوآرڈینیٹر فرید الله قریشی کے علاوہ گندھارا ہندکو بورڈ کے ایگزیکٹیو ممبران اور گندھارا ہندکو اکیڈمی کے عملے نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈاکٹر ظہور احمد اعوان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔گندھارا ہندکو بورڈ کے زیر اہتمام ڈاکٹر ظہور احمد اعوان کی 10 کتابیںشائع ہو گئی ہیں جبکہ باقی بھی تکمیل کے مراحل میں ہیں، اس کے علاوہ گندھارا ہندکو اکیڈمی کی لائبریری میں ڈاکٹر ظہور احمد اعوان مرحوم کی کتابوں پر مشتمل ’’گوشئہ ظہور‘‘ بھی قائم کیا گیا ہے ۔ اجلاس کے آخر میں گندھارا ہندکو بورڈکے جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین نے مرحوم کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :