آٹھواں آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ،ْبرما محمڈن اور ماری پور بلوچ سیمی فائنل میں داخل

پیر 7 مئی 2018 16:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) کورنگی بلوچ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام گیٹ فارمہ کے اشتراک سے جاری " آٹھواں آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ "کے دو کوارٹر فائنل مقابلوں کے فیصلے ہوگئے پہلے کوارٹر فائنل میں ماری پور بلوچ نے مد مقابل مضبوط حریف جام الیون ملیر کو ایکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل معرکہ میں برما محمڈن نے اپنے خوبصورت کھیل کی بدولت میزبان ٹیم کورنگی بلوچ کو پنالٹی ککس پر 3-2سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض احمد لعل ،عبدالغفور ،محمد عمر اور انیس اختر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل محمد کامریڈ تھے ۔

متعلقہ عنوان :