بھارت میں پائلٹ پر ایئر ہوسٹس کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

معاملہ زیر تفتیش ہے ، کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے لیکن تحقیقات کے عمل میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے’،ائیرلائن

پیر 7 مئی 2018 16:42

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) بھارت کی فضائی کمپنی ‘ایئر انڈیا’ میں پائلٹ کی جانب سے ایئر ہوسٹس کو کو دوران سفر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 4 مئی کو احمد آباد سے بمبئی جانے والی فلائٹ میں فضائی خاتون میزبان اور پائلٹ کے مابین لڑائی جھگڑا ہوا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ایئر انڈیا کا طیارہ بمبئی پہنچا تو متاثرہ خاتون نے سہارہ پولیس اسٹیشن میں جاکر پلائٹ کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرا دیا۔

ایئرلائن نے مزید کہا کہ معاملہ زیر تفتیش ہے اس لیے ہم واقع پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے لیکن تحقیقات کے عمل میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔ایئر انڈیا کا مزید کہنا تھا کہ ایئر لائن، خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعہ پر متعلقہ تفتیش کاروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔پولیس حکام کے مطابق ایئر ہوسٹس کی شکایت پر سیکشن 354 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :