بھارت میں خاوند کی معمولی غلطی،

30سالہ خاتون کا چھ افرادنے ریپ کرڈالا رفع حاجت کے بعد شوہر سمجھا بیوی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھ گئی ہے اورڈرائیونگ شروع کرد ی تھی،پولیس

پیر مئی 16:42

اڑیسہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) بھارت کے صوبے بھونیشور کے ضلع اڑیسہ میں شوہر کی جانب سے رات گئے بیوی کو غلطی سے اپنے سفر کے دوران شاہراہ پر اتارنے پر 30 سالہ خاتون کو 6 افراد نے گینگ ریپ کا نشانہ بنا دیا۔۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایاکہ اتوار کی رات کو خاتون کو جگت سنگھپور میں اپنے رشتہ داروں کے گھر سے بر آمد کی گئیں۔

خیال رہے کہ جگت سنگھپور انگول سے 150 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے تاہم پولیس تحقیقات کر رہی ہے کہ خاتون نے ریپ کا نشانہ بننے کے بعد طویل سفر کیسے طے کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنبھالپور کے رہائشی شوہر، بیوی اور بیٹی شاہراہ سے گزر رہے تھے، شوہر ڈرائیونگ سیٹ پر تھے جبکہ بیوی پیچھے اور بیٹی آگے بیٹھی تھیں۔۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ رات کے 10 بجے کے قریب انگول ضلع میں بیوی نے حاجت کے لیے شوہر سے گاڑی روکنے کا کہا جب گاڑی روکی گئی تو خاتون نے حاجت کرنے کے بعد ہاتھ دھونے کے لیے واپس آئیں اور پچھلی سیٹ سے پانی لیا تاہم دروازہ بند ہونے کی آواز سے شوہر نے ان کے پیچھے بیٹھ جانے کا سمجھ کر گاڑی چلا دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 17 کلومیٹر کی مسافت طے کرنے کے بعد شوہر گاڑی سے کچھ سامان لینے کے لیے اترے اور واپس آنے پر انہیں احساس ہوا کہ ان کی بیوی پیچھے موجود نہیں تھیں جس کے بعد انہوں نے علاقے میں اپنی بیوی کی تلاش شروع کردی اور ناکامی پر پولیس کو اطلاع دی تھی۔