رائل فریزلینڈ کیمپینا کی جانب سے اینگرو فوڈز سکھر کے لیے ’گولڈن کوالٹی سر ٹیفکیٹ‘ کا اعزاز

پیر 7 مئی 2018 16:55

رائل فریزلینڈ کیمپینا کی جانب سے اینگرو فوڈز سکھر کے لیے ’گولڈن کوالٹی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) اینگرو فوڈز لمٹیڈ کی صدر کمپنی،رائل فریز لینڈ کیمپینا (RFC) کی جانب سے اینگرو فوڈز لمٹیڈ کے سکھر میں واقع پلانٹ کو ’گولڈن کوالٹی سر ٹیفکیٹ‘ سے نوازا گیا ہے۔ گولڈن کوالٹی سر ٹیفکیٹ ایوارڈ پرودکشن کی ایسی سہولتوں اور اداروں کو دیا جاتا ہے جوکوالٹی کے حوالہ سے کسی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر 365 دن مکمل کرتے ہیں۔

اینگرو فوڈز لمٹیڈ اپنی پروڈکشن سائٹس پر معیار کے بارے میں ملکی اور بین الاقوامی اسٹینڈرڈز کی سختی سے تعمیل کو یقینی بناتا ہے۔ ٹیم کی جانب سے اختیار کیے گئے بہترین طریقوں کو صدر کمپنی ، رائل فریزلینڈ کیمپینا کی جانب سے ، جو ڈیری انڈسٹری میں عالمی لیڈر ہے، اس ستائش کی صورت میں تسلیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پلانٹ پر اختیار کیے گئے خوراک کے تحفظ اور کوالٹی کنٹرول کے نظاموں کو دیا گیا اسکور 93 فیصد تھا۔

اس ایوارڈ کو وصول کرنے کے موقع پر اینگرو فوڈز لمٹیڈ کے چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری افیئرز ڈائریکٹر، نوید سعید نے کہا،’’ہم انڈسٹری کے عالمی بنچ مارک کے مطابق کوالٹی اور تحفظ کے معیار میں بہتری کے لیے مسلسل کوشش کر تے رہتے ہیں۔ اینگرو فوڈز لمٹیڈاپنے صارفین ا ور عوام دونوں کی صحت کے تحفظ پر پختہ یقین رکھتا ہے۔ گولڈن کوالٹی سر ٹیفکیٹ کا جیتنا ہماری ٹیم کے ہر رکن کی جانب سے کی جانے والی مسلسل کوششوں کا اعتراف ہے یہ اینگرو فوڈز لمٹیڈ کے لیے بھی قابل فخر ہے۔

ہم آئندہ برسوں میں ، پوری کمپنی میں کوالٹی کی یقین دہانی کے وعدہ کے ساتھ اس نئے اعزاز پر پورا اترنے کے لیی پرعزم ہیں۔اینگرو فوڈز اپنی ہر کاوش میں پائیدار ترقی اور سماجی ذمہ داری پر یقین رکھتی ہے اور پروڈکشن اور آپریشنز کے ہر مرحلہ میں تحفظ، کوالٹی اور جدت کو ترجیح دیتی ہے۔ مارکیٹ لیڈر کے طور پر کمپنی پاکستانی انڈسٹری کے لیے معیار کو بلند تر رکھنے کی کوشش کرتی ہے اور ملکی و غیر ملکی سطح پر مسابقت کو فروغ دیتی ہے۔

سر ٹیفکیٹ عطا کرنے کی خوبصورت تقریب سکھر میں منعقد ہوئی جہاں رائل فیزلینڈ کیمپینا کے ریجنل ڈائریکٹر، سپلائی چین، کیتھے مو نے ، رائل فریزلینڈ کیمپینا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ، ہین شوماکر کی جانب سے اینگروفوڈز لمٹیڈ کوگولڈن کوالٹی سر ٹیفکیٹ پیش کیا۔ یہ پر وقار سر ٹیفکیٹ تقریب میں موجود اینگرو فوڈز لمٹیڈ کے ٹیکنکل ڈائریکٹر، عمران احمد، کارپوریٹ کوالٹی ایشورنس مینجر، عدنان اشتیاق اور جنرل مینجر مینوفیکچرنگ، عامر منیر نے وصول کیا۔

متعلقہ عنوان :