اصغر خان کیس :سپریم کورٹ میں نظرثانی کی دائر درخواستیں مسترد

اٹارنی جنرل اور ڈی جی ایف آئی اے کوکل طلبی کےنوٹسز جاری،آج رات کوہی سماعت رکھنا چاہتے تھے،سینئر افسر کہے کہ کسی کوبغیرٹرائل قتل کردو توکیا قتل کردو گے؟سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں کہہ چکی ہے کہ کوئی غیرقانونی اقدام نہیں کرسکتا۔چیف جسٹس کے ریمارکس

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ پیر مئی 16:46

اصغر خان کیس :سپریم کورٹ میں نظرثانی کی دائر درخواستیں مسترد
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 مئی 2018ء) : سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں نظرثانی کی دائر درخواستیں مسترد کردی ہیں،جبکہ فیصلے پرعملدرآمد کیلئے اٹارنی جنرل اور ڈی جی ایف آئی اے کونوٹسز بھی جاری کردیے ہیں،آج رات کوہی سماعت رکھنا چاہتے تھے،سینئر افسر کہے کہ کسی کوبغیرٹرائل قتل کردو توکیا قتل کردو گے؟سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں کہہ چکی ہے کہ کوئی غیرقانونی اقدام نہیں کرسکتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں اصغر خان کیس کی دائر نظرثانی درخواستوں پرسماعت ہوئی۔۔چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے اصغر خان کیس میں نظرثانی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔جبکہ عدالت نے فیصلے پرعملدرآمد کیلئے اٹارنی جنرل اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کل سماعت پرطلب بھی کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیے کہ آج رات کوہی سماعت رکھنا چاہتے تھے۔

رات گئے سماعت شروع ہوئی توکافی دیر ہوجائے گی۔۔عدالت نے کہا کہ سینئرکے غیرقانونی اقدام کوماننے بارے آئین میں کیا لکھا ہے؟ سینئر افسر کہے کہ کسی کوبغیرٹرائل قتل کردو توکیا قتل کردو گے؟ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں کہہ چکی ہے کہ کوئی غیرقانونی اقدام نہیں کرسکتا۔اس موقع پرجسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ فوج اور اس کی چین کمانڈ کی توہین نہ کریں۔

واضح رہے اصغر خان کیس کو سپریم کورٹ نے دربارہ کھول دیا ہے۔ جس پرجنرل ر اسلم بیک اور اسد درانی نے سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس پرنظرثانی کیلئے درخواستیں دائر کی تھیں۔تاہم سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں نظرثانی کی دائر درخواستیں مستردکرتے ہوئے کیس پرعملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔۔عدالت نے اٹارنی جنرل اور ڈی جی ایف آئی اے کوکل سپریم کورٹ میں طلبی کا نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔