بچوں کے سکول می آتشزدگی

متحدہ عرب امارات میں 176 بچے کنڈرگارٹن میں لگی آگ میں پھنس گئے

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 7 مئی 2018 16:49

بچوں کے سکول می آتشزدگی
راس الخیمہ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 مئی 2018ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں آج صبح ال وُرود کنڈرگارٹن میں آگ بھڑک اٹھی جسکے نتیجے میں 176 بچے آگ میں پھنس گئے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق راس الخیمہ سول دفاع پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تمام بچوں کو آگ کی نظر ہونے سے بچا لیا ۔ راس الخیمہ سول دفاع پولیس کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائیٹرز ٹیم ، ایمنولینس اور پیرا میڈیکس سٹاف کو ریکارڈ وقت میں جائے حادثہ پر بھیجا گیا اور فوری کاروائی کرتے ہوئے 176 بچوں کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا ۔

راس الخیمہ سول دفاع کے ڈپٹی ڈرائکٹر کمانڈر علی محبوبی کے مطابق فائر فائیٹرز کی ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ کو بجانے میں کامیاب ہوئی تھی تاکہ کنڈرگارٹن کے باقی کے حصے کو آگ کی زد سے بچایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جس وقت آگ لگی تھی اس وقت کنڈرگارٹن میں 176 بچے ، 20 ٹیچرز ، 5 صفائی کرنے والے ملازمین اور 2 سیکیورٹی گارڈ موجود تھے ۔

راس الخیمہ وزارت تعلیم نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تمام بچوں اور سٹاف کو باہر نکال لیا گیا ہے اور کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ تاہم کنڈرگارٹن کو تحقیقات اور تعمیر و مرمت کے لیے سیل کر دیا گیا ہے ۔ راس الخیمہ سول دفاع کے ترجمان نے مقامی میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا اور آگ لگنے کی وجوہات کو پتہ لگانے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔

حادثے کی اطلاع وائرل ہوتے ہی بچوں کے والدین نے بھی فوری طور پر سکول کر رخ کیا اور بچوں کو بچانے میں سول دفاع پولیس کی مدد کی ۔ ایک بچے کے والدین نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سول دفاع پولیس کے نہایت مشکور ہیں کہ انہوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے انکے بچوں کی جان بچائی ہے ۔