بھلوال پولیس مقابلہ کیس، جرم ثابت نہ ہونے پر تمام ملزمان بری

پیر 7 مئی 2018 16:55

سرگودھا۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) سرگودھا میں جعلی پولیس مقابلے میں ملوث ایس ایچ او اور دو سب انسپکٹرز سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو الزامات ثابت نہ ہونے پر بری کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھلوال کے علاقے میں ساجد نامی نوجوان کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا تھا، ساجد کے والد محمد بشیر نے سیشن عدالت میںاستغاثہ دائر کرتے ہوئے مئوقف اختیار کیاتھا کہ اسکے بیٹے کو تھانہ بھلوال سٹی کے ایس ایچ او ملک خدابخش ، سب انسپکٹر فخر عباس ، سب انسپکٹر مظہر حیات، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد حیات اور کانسٹیبل امتیاز نے جعلی مقابلے میں ہلاک کیا ہے ، ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا احمد مجاہد شیر دل چیمہ نے جر م ثابت نہ ہونے پر تمام پولیس ملازمین کو بری کردیا ۔

یاد رہے کہ ملزمان پر ساجد کو پولیس مقابلے میں ہلا ک کرنے کا الزام تھا ۔

متعلقہ عنوان :