سرگودہا جمخانہ شوٹنگ کلب کے زیر اہتمام کلے شوٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد

پیر 7 مئی 2018 16:55

سرگودھا۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر وصدر جمخانہ کلب لیاقت علی چٹھہ نے سرگودہا جمخانہ شوٹنگ کلب کے انٹر نیشنل لیول کے سٹینڈر کے مطابق کلے شوٹنگ کے مقابلے قومی سطح پر کرائے،مقابلوں میں کرنل وقاص کی ٹیم ‘ جھنگ سپورٹس کلب کی ٹیم ‘ کراچی سے پاکستان نیو ی کے محمد آصف اور پاکستان آرمی کے چمپیئن شپ ہولڈر حوالدار ہمایوں اور حوالدار آصف نے شرکت کی۔

تیس پروفیشنل شوٹرز نے شوٹنگ مقابلوں میں بھر پور حصہ لیا۔انٹر نیشنل شوٹنگ سپورٹس فیڈریشن کے قوانین کے مطابق مقابلے کروائے گئے جو سرگودہا کی تاریخ میں پہلی دفعہ منعقد ہوئے جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کیا ، اے ڈی سی آر طارق خان نیازی ‘ سیکرٹری جمخانہ کلب محمد ثاقب ڈھونڈا ‘ کنوینئر / ممبر بورڈ آف گورنر محمد رانا محمد عبداللہ نے تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں چھ بہترین پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے گئے جن میں چمپیئن حوالدارہمایوں اول رہے‘ حوالدار محمد آصف دوئم ‘ سرگودہا شوٹنگ کلب کے شوٹرز محمد یاسین سوئم ‘ محمد ندیم چوتھی پوزیشن ‘ محمد منیب ننگیانہ نے پانچویں اور راجہ روشن نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ تیس شوٹرز میں پہلی چھ پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ڈپٹی کمشنر نے ٹرافیاں تقسیم کیں۔سیکرٹری جمخانہ کلب محمد ثاقب ڈھونڈا نے اپنے خطاب میںشوٹنگ مقابلہ کروانے پر ڈپٹی کمشنر سرگودہالیاقت علی چٹھہ کی خدمات کو سرا ہا۔

متعلقہ عنوان :