احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن برانچ وقاص نذیر کنوینر ہونگے،ایس ایس پی گوجرانوالہ ،ایس پی انسداد دہشتگردی گوجرانوالہ ریجن شامل جے آئی ٹی میں آئی بی اور آئی ایس آئی کا ایک ایک نمائندہ بھی شامل ہو گا/پولیس کو اطلاع نہ دینے پر جلسے کے منتظم کو بھی حراست میں لیا گیا

پیر مئی 17:38

احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ..
لاہور/نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نارووال کی سفارش پر پانچ رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن برانچ وقاص نذیر جے آئی ٹی کے کنوینر ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں ایس ایس پی گوجرانوالہ خالد بشیر چیمہ ،ایس پی انسداد دہشت گردی گوجرانوالہ ریجن فیصل گلزار اعوان شامل ہیں۔

جے آئی ٹی میں آئی بی اور آئی ایس آئی کا ایک ایک نمائندہ بھی شامل ہو گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس نے احسن اقبال کے جلسے کے منتظم گلفام کیول کو بھی جلسے سے پہلے پولیس کو اطلاع نہ دینے پر حراست میں لیا ہے۔۔پولیس کے کہنا ہے کہ جلسے سے متعلق پولیس اور اسپیشل برانچ لاعلم تھی، جائے وقوعہ پر موجود تمام پولیس اہلکاروں کو ڈی پی او نے طلب کرلیا۔