لاہور 300مدنی دستر خوان لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنرلاہور سمیر احمد سید ،چیئرمین مدنی دستر خوان کی زیر صدارت اجلاس

پیر 7 مئی 2018 17:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرلاہور سمیر احمد سید اور چیئرمین مدنی دستر خوان حاجی محمد نواز کی زیر صدارت ایک اجلاس ڈی سی آٖفس نادر ہال میں ہوا۔اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طاہر فاروق، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی او انڈسٹریز اظہر گجر نے شرکت کی۔انہوں نے لاہور میں افطاری کے اوقات میں مدنی دستر خوان لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ لاہور 300مدنی دستر خوان لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے مدنی دستر خواں لگائے جائیں گے۔ چیئرمین مدنی دستر خوان حاجی محمد نواز نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں کے مخیر حضرات کیساتھ میٹینگز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور زیادہ سے زیادہ مدنی دستر خوان لگائیں۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ مدنی دستر خوان کو انفرادی کی بجائے اجتماعی سطح پر لگایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز مدنی دستر خوان پر عوام الناس کے ساتھ افطاری کرنے کی کوشش کریں۔

متعلقہ عنوان :